25 اگست ، 2019
امریکا میں پھیھڑوں کے مرض میں مبتلا شخص کی موت کو ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی ریاست الی نوائے میں پھیپھڑوں کے بدترین مرض سے ہونے والی ایک شخص کی موت کو امریکا میں ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ مریض کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ای سگریٹ یا Vaping کو عام سگریٹ کے مقابلے کم نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے۔